مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان تو ایک ہی جلسےمیں اپنےہوش وحواس کھوبیٹھے،کل آپ نےدیکھاہوگاکہ ایک شخص کل چیخ چیخ کراپنی ناکامی کا ماتم کررہاتھا ،یہ توایک ہی جلسےمیں اپنےہوش وحواس کھوبیٹھے ہیں،تقریراورآپ کی ایک ایک حرکات سےآپ کاخوف دیکھ رہاتھا۔
رہنما ن لیگ مریم نواز نے کراچی میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدارا وزیراعظم کی کرسی کی ہی لاج رکھ لی ہوتی،آپ لوگوں کوکہتےہوگھبرانانہیں مگرخود ایک جلسے سے گھبراگئے ہیں۔
مریم نوازنے کہا کہ آپ نےدھرنا دیا ، نواز شریف نےایک دن بھی پریشرنہیں لیا،سیدھی باتیں نہیں کیں، میں عمران خان کانام لیناپسند نہیں کرتی۔
مریم نوازنے کہا کہ جومحبت کراچی میں دی گئی،لوگوں نےجس طرح سےمیرااستقبال کیامیں پوری زندگی اس محبت کاقرض نہیں اداکرسکوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ بینظیربھٹوسےایک ملاقات ہوئی جو3گھنٹوں پرمحیط تھی،آج کراچی آئی توبےنظیربھٹوشہید یاد آگئیں،پیپلزپارٹی کی میزبانی کاشکریہ اداکرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ نےجب یہ بات کہی توآپ نےمیری نہیں اس رشتے کی تضحیک کی ہے،بلاول مجھےبڑی بہنوں کی طرح عزت دیتاہے،زرداری مجھےبیٹی کہہ کرپکارتےہیں۔