پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی ۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزارقائد پر کیپٹن(ر)صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا،کراچی پولیس نے کیپٹن صفدر کی جس انداز میں گرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے۔
سعید غنی نے کہاکہ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔
مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی ۔ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔ https://t.co/jfaIBH10Eq
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 19, 2020