پولیس نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں مریم نوازشریف ،ان کے شوہر کیپٹن ریائرڈ صفدر اور دیگر 200 ن لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو صبح سویرے مقامی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کرلیا۔
مزار قائد آرڈینس کی دفعہ 6 کی رو سے کسی شخص کو بھی مزارقائد کے اندر اور بیرونی احاطے سے 10 فٹ کے فاصلے تک کوئی اجلاس، مظاہرہ، جلسہ یا کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کرنے کی اجازت نہیں ۔
آرڈیننس کی دفعہ8 کے مطابق کسی شخص کو ایسا فعل یا سلوک اختیارکرنے کی اجازت نہیں جو قائد اعظم کے مزارکے تقدس اور وقار کے لیے توہین آمیز ہو۔
اس کے علاوہ دفعہ 10 کے تحت مذکورہ دفعات کے خلاف عمل کرنے پرقید کی سزا ہے جس کی مدت 3 سال تک بڑھائی جاسکتی ہے یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔