عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو
عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو

کیپٹن(ر) صفدر کو تھانے میں چائے اور بسکٹ پیش کیے گئے

کراچی کے نجی ہوٹل سے گرفتار ن لیگی رہنما اور نواز شریف کے داماد محمد صفدرکو پولیس اسٹیشن میں ناشتہ کرایا گیا۔

پولیس کی جانب سے کیپٹن (ر)محمد صفدر کو چائے اور بسکٹ پیش کیے گئے۔ تھانے منتقلی کے وقت اہل کاروں کی جانب سے محمد صفدرکا موبائل فون بھی لے لیا گیا۔ تھانے منتقلی کے وقت ن لیگ کی مقامی قیادت سمیت دیگر رہنما بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹکل سیکریٹری ملک ذیشان کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔

محمد صفدر کی گرفتاری سے متعلق ملک ذیشان کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو تھانے میں ضروری دوائیاں مہیا کردی گئی ہیں۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وکلا کی جانب سے وکالت نامے پر دستخط کرالیے گئے ہیں۔ سٹی کورٹ میں محمد صفدر کی ممکنہ پیشی کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیے ڈسٹرکٹ ايسٹ کی عدالتوں ميں ڈنڈا بردار اہلکار بھی تعينات کردیے گئے ہیں۔ محمد صفدر کی ممکنہ پیشی پر ن لیگ کی جانب سے کارکنوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کے پی ڈی ایم کراچی جلسے سے قبل محمد صفدر نے کارکنوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد مزار کے اندر نعرے لگائے تھے، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

محمد صفدر کو 19 اکتوبر کی صبح کراچی کے نجی ہوٹل سے بریگیڈ پولیس کے اہل کاروں نے گرفتارکیا اور بعد ازاں انہیں عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔