اسلام آباد کے ڈی چوک پرلیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا چھٹےروز میں داخل ہوگیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرزاور حکومت کے درمیاں مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
اسلام آباد میں حکومت اور دھرنا شرکا کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ناکام ہوچکےہیں۔ مظاہرین نےمطالبات پورےنہ ہونےپرآج پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے اوردوپہرکو پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب پیش قدمی متوقع ہے۔اتوارکودھرنےمیں بیٹھی خواتین نے سردی سے بچنے کیلیے خیمے بھی منگوا لیےجبکہ متعددخواتین بیمار بھی ہوگئی ہیں۔
دھرنےمیں ملک کےمختلف شہروں سےآئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرزموجودہیں۔شرکا کا کہنا ہےکہ مطالبات منظور ہونےتک یہاں سے نہیں ہل سکتے۔
ہیلتھ ورکرزکا کہنا ہے کہ بنیادی تنخواہوں میں اضافے،پےاسکیل پرنظرثانی کا مطالبہ ہے۔ مظاہرین کوریڈ زون میں داخل ہونےسےروکنے کےلیے 1300 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔