ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتاہے۔شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہاہے کہ انہوں نے کل مزارقائد پرغیرمناسب اور غیرسنجیدہ کام کیا،کیپٹن(ر) صفدر نے مزارقائد کی بے حرمتی کی ہے،اس بات کو بھول جائیں کس نے گرفتارکیا، آپ کام دیکھیں۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بنارسی ٹھگوں کاٹولہ اکٹھا ہواہے،بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتاہے،یہ 2 طبقات اورقوتوں کی جنگ ہے،یہ عناصراپنی لوٹ مار اورکرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ذاتی مفادکےلیے ملکی وسائل کولوٹا گیا،انہوں نے ہرادارے میں اپنے سہولت کاربٹھائے،تمام اداروں کو بتدریج تباہ کیاگیا، اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی پربلیک میل کرنے کی کوشش کی، والدین کی چوری بچانے کی مہم جاری ہے،عوام نے ان کومستردکردیا، پھر بھی ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں،یہ عناصرکرپشن اورچوری کے تحفظ کیلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ ٹیکس نظام کوبھی انہوں نے تباہ کیا،وزیراعظم ملکی ترقی اورمسائل کے حل کےلئے پرعزم ہیں،حکومتی اقدامات سے معیشت کواستحکام ملا،اقتصادی اعشاریے بہترہوئے،ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہوا،جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی۔

شبلی فرازنے کہاکہ کوئی شک نہیں مہنگائی ہے، ہم مانتے ہیں،2 سے 4 ہفتے تک اچھی خبریں ملیں گی،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہرفورم پر مسئلہ کشمیراجاگرکیا،کورونا کے باعث معیشت متاثر ہوئی،ہماری کورونا پالیسی کو عالمی سطح پر سراہاگیا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ اسحاق ڈارنے مصنوعی طریقے سے معیشت کوسہارادیا،انہوں نے چوری بھی کی اور سینہ زوری بھی کررہے ہیں،یہ کاروباری لوگ تھے،انہوں نے سہولت کی خاطرنظام چلایا۔

شبلی فرازنے کہاکہ انہوں نے کل مزارقائد پرغیرمناسب اورغیرسنجیدہ کام کیا،مزارقائد کوسیاسی اکھاڑا بنانے کی کوشش کی گئی،کیپٹن(ر) صفدر نے مزارقائد کی بے حرمتی کی ہے،اس بات کو بھول جائیں کس نے گرفتارکیا، آپ کام دیکھیں۔