پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مریم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری سے متعلق معاملاے پر بات چیت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن اورمریم نوازکے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ کے لائحہ پرغورکیا گیاہے، اس بات پراتفاق کیا گیاہے کہ سندھ حکومت کے لائحہ عمل کے اعلان کا انتظار کیا جائے گا اور پھراس کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ملاقات میں گزشتہ رات کے جلسے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غورکیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ آج صبح سندھ پولیس نے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مارکرکیپٹن صفدرکوحراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا گیا تھا۔