اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی طلبی کا اشتہارلندن کے 2 اخبارات میں شائع کرنے کی وفاق کی درخواست مستردکردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے طلبی اشتہارات لندن کے دو اخبارات میں جاری کرنے کے معاملے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے کہاکہ عدالت نے نوازشریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرنے کاحکم دیا تھا،عدالت نے اشتہارکی کاپی نواز شریف تک بھی پہنچانے کاحکم دیاتھا،رجسٹرار ہائیکورٹ نے 19 اکتوبر کیلیے اشتہار جاری کرنے کاکہاتھا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جاری کردہ اشتہارکی کاپی عدالت کے سامنے پیش کردی۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ عدالتی حکم پرعملدرآمد ہوگیا تواب آپ کو اورکیاچاہیے؟،اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔