وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ پولیس کا فرض بنتا ہےمریم صفدرکو بھی گرفتارکریں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ سعیدغنی کہتے ہیں سندھ پولیس نے صفدر کوگرفتارنہیں کیاتوکیا قندھارپولیس نےگرفتارکیا؟،سینہ تان کراس کا کریڈٹ لیں، یہ اچھا کام ہے۔
فیاض چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد میں دراڑیں پڑنا شروع ہو چکی ہیں، انہیں معلوم ہے ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے،پیپلز پارٹی سمیت کئی دوسری پارٹیاں ان سے الحاق ختم کردیں گی۔
فیاض چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اندرونی اختلافات ہیں، ایک ماہ تک اس اتحاد کاشیرازہ بکھرجائےگا،اس سیاسی ڈنر سیٹ کی پلیٹیں لندن،چمچے پاکستان میں ہیں،مکس اچارپارٹی میں دراڑپڑچکی ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ م لیگ سیاسی اتحادیوں پربھی بوجھ بنتی جائےگی، کل نواز شریف کی تقریر نہ ہونابارش کاپہلا قطرہ ہے،کہہ دیاتھا کل نوازشریف کی تقریر نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،نوازشریف اشتہاری ہوکر بھی اداروں کیخلاف بول رہے ہیں، نوازشریف عدالتوں سے مجرم قرار پائے گئے،مریم صفدرنے اپنے والد کوبھی نااہل کرا دیا۔
صوبائی وزیراطلاعات نے کہاکہ ان کومزارقائد پرجاکرتوبہ مانگنی چاہئے تھی،میں نے مطالبہ کیاتھابیگم صفدراعوان کوبھی گرفتارکرناچاہئے، جتنے لوگ کل مزارقائد پرموجود تھے سب کوگرفتارکرناچاہئے،بیگم صفدربھارتی نظریے کوپروان چڑھانے پربھی معافی مانگیں۔