سندھ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدرکے معاملے پر تفتیش غیر جانبدار اور میرٹ پر ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نوازکے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی میں پولیس نے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا۔کیپٹن صفدر پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ان پر مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا الزام ہے۔