انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکرملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے کوہاٹ روڈ پشاور میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 1722 کلو گرام منشیات سیب کے پیکٹس میں چھپائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان خیال شاہ، خیال محمد، عطااللہ اوراحسان اللہ کوگرفتاربھی کر لیا۔
اے این ایف ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے ہے۔