پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، ٹک ٹاک انتظامیہ یہ یقین دہانی کروائی گی کہ یہ مواد دوبارہ شائع نہیں ہو گا ، جو اکاﺅنٹ ممنوعہ مواد پھیلانے میں مصروف ہیں انہیں بند کیا جائے گا ، مقامی قوانین کے مطابق اکاﺅنٹس کو چلایا جائے گا ۔
یاد رہے کہ آج سے ٹھیک دس روز قبل 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔