پی ڈی ایم کے صدرمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مریم نوازپیپلزپارٹی اورسندھ حکومت کی مہمان ہیں، حکومت نے گرفتاری سےاپوزیشن رہنماؤں میں بداعتمادی کی فضا قائم کرنےکی کوشش کی گئی،ماضی میں پی ٹی آئی کارکن مزارقائدپرہلڑبازی کرتےنظرآئے۔
پی ڈی ایم کے صدرمولانا فضل الرحمن نے کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کیپٹین (ر) صفدرکی گرفتاری پوری پی ڈی ایم پر حملہ ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور یہ حرکت کرنے والے قوم سے معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کوگرفتاری سے بے خبررکھاگیا،کیپٹن(ر)صفدرکوہوٹل کے کمرے سے گرفتارکیاگیا،وفاقی حکومت خودکوقانون کی پابندنہیں سمجھتی، سیاستدان آئین وقانون کے تحت مظاہرے کررہے ہیں،ملک میں آمرانہ ذہنیت خودکوقانون سے بالاترسمجھتی ہے،سیاستدان آئین وقانون کے تحت مظاہرے کررہے ہیں،لگتاہے حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت معاملے پراپناموقف دے چکی ہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں اختلاف پیداکرنے کی کوشش کی گئی،کیپٹن(ر)صفدرکورہاکیاجائے، پولیس نے کیپٹن (ر)صفدرکیخلاف اقدام سے انکارکیاتوان کواغواکیاگیا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مریم صفدر پی ڈی ایم کی لیڈر نہیں ہماری بیٹی اور بہن بھی ہے اور کیپٹن صفدر کو گرفتار کرکے ہماری حرمت پر حملہ کیا گیا لیکن ہم اپنی حرمت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ آصف زرداری سے بات ہوئی ہے،انھوں نےافسوس اورشرمندگی کااظہارکیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کوانکوائری کی ہدایت کردی ہے موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی سندھ کی ثقافت ہے۔