مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں گرفتار کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منظورہوگئی،عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پررہا کرنے کا کاحکم دیدیا۔ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سٹی کورٹ کراچی کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ن لیگ کے وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کیپٹن صفدر کیخلاف سیاسی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے استدعا ہے کی ضمانت کی درخواست منظورکی جائے، عدالت نے کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ذاتی مچلکے پرانہیں رہا کرنے کاحکم دیدیا۔
واضع رہے کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران ہی کیپٹن (ر) صفدرکی ضمانت کی تصدیق کر دی تھی جس پر کچھ ٹی وی چینلزکے نمائئدے حیرت زدہ ہو گئے تھے۔