وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ،ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بریف کیاجائے گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کے جلسوں پر بھی پنجاب حکومت کالائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔