کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا ہے کہ جاہل مجھے مزارات کا تقدس سمجھارہے ہیں، ہم نسلوں سے مزارت کا ادب کرنے والے لوگ ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں نے کہا مادر ملت زندہ باد، اس میں کیا برائی ہے، مادر ملت اور نواز شریف کا پیغام لے کر چلاہوں، ہر 18 اکتوبرکو مادر ملت کےمزارپر جاکر مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ماں کو استدعاکرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، یہ نالائق اور جاہل مجھے مزاروں کا ادب کیاسکھائیں گے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس میرے دروازے کو نہیں توڑ سکتی تھی اور ایف آئی آر کٹوانے والا خود قانون کو مطلوب ہے۔
کیپٹن (ر) صفدرنے کہا کہ ایف آئی آرکٹوانے والے کون لوگ ہیں، کیا خلا سے ایف آئی آرکٹوائی گئی، ایف آئی آرسے ڈرنے والا نہیں ہوں، رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا، میں مادرملت اورنوازشریف کا پیغام لے کرچلوں گا۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” ہوٹل کا دروازہ پولیس نہیں توڑ سکتی ، ٹھڈے وہی تھے جو آئیں کو پڑتے آ رہے ہیں ، مزار قائد پر مجھے مراقبہ کی کیفیت ہوئی ، مجھے محسوس ہوا جیسے میری باتیں سن رہے ہیں ، میں نے کہا کہ باباآپ کا پاکستان مشکل میں ہے ،میں بابائے قوم کو حاضر کرکے اللہ سے استدعا کی اور نعرہ لگایا ،پھر میں نے مادر ملت زندہ باد کہا ،اس میں غلط کام کیا ہے ؟ہر 18 اکتوبر کو مزار پر جا کر مادر ملت زندہ باد کہوں گا،ماں کو زندہ باد کہنا اور استدعا کرنا جرم ہے تو جرم کر تے رہیں گے ۔