پولیس نے سابق وزیرِاعظم محمد نواز شریف کے خلاف شکایت کوناقابلِ کاروائی قراردیدیا۔
میٹ پولیس نے بتایا کہ ایون فیلڈ یا ہائیڈ پارک میں چھ سے زیادہ افرد کے جمع ہونے کی شکایت پرکوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ،اگر شکایت میں کوئی قابلِ گرفت عمل پایا جاتا تو ضرور کارروائی کی جاتی۔
لندن:پولیس نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف شکائت کوناقابلِ کاروائی قرار دے دیا
لندن:ایون فیلڈ یا ہائیڈ پارک میں چھ سے زیادہ افرد کے جمع ہونے کی شکائت پر کوئی کاروائیی نہیں کی جا رہی ہے۔ میٹ پولیس pic.twitter.com/ELjpfO75Yk— Mujtaba Ali Shah (@mujtabaalishah) October 20, 2020
یادرہے کہ ہفتے کے روز ٹویٹر صارف نے ایونفیلڈ اور ہائیڈ پارک میں محمد نواز شریف کے ساتھ چھ سے زائد افراد جمع ہونے کی شکائت کی تھی۔پولیس نے صارف سے ثبوت بھی طلب کئے لیکن کوئی قابلِ اعتراض سرگرمی نہیں پائی گئی۔