کئی ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے چھٹی کے لیے درخواستیں جمع کرادیں
کئی ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے چھٹی کے لیے درخواستیں جمع کرادیں

آئی جی،ایڈیشنل آئی جی کی تقلید میں دیگر افسران بھی رخصت پر

کراچی: ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نےچھٹی کی درخواست دےدی۔ ایس ایس پی سکھر،حیدرآباد،جیکب آباد، جامشورو نےچھٹی کی درخواستیں بھیج دیں۔
کراچی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ثاقب اسماعیل میمن نے 30 روز کی چھٹی کی درخواست دے دی۔
ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم احمد شیخ نے 30 دن کی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔ ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے 30 روز کی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ عمر شاہد حامد نے 30 روز کی چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے 30 روز کی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے 30 دن کی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔
ڈی آئی جی اسپیشل قمر الزمان نے 30 روز کی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔ ایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ کراچی توقیر محمد نعیم نے 30 روز کی چھٹیوں کی درخواست، ایس پی قمبر شداد کوٹ نے ایک ماہ کے لیے چھٹی کی درخواست دے دی۔
آئی۔ اے آئی جی فارنزک سمیع اللہ سومرو بھی روانہ ہوگئے ہیں۔
افسران کے ساتھ ساتھ ایک ہیڈ محرر نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ ابھی مزید چھٹیوں کی درخواست آرہی ہیں۔ میں اپنے افسران کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔ ہیڈ محرر کچھ ایس ایس پیز اور ایس پیز بھی جارہے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر کی سیٹ خالی ہے۔؎ ایس ایس پی سٹی کورس پر جارہے ہیں۔ ساؤتھ آئی بی کراچی رینج کے تینوں ڈی آئی جیز چھٹیوں پر چلے گئے۔ آئی جی، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز کے بعد ایس ایس پیز بھی چھٹی پر جانے لگے۔