بلاول بھٹو سندھ پولیس سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی جی ہائوس پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ ارکان بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ سے چھٹی کی درخواست واپس لینے اور کام جاری رکھنے کا کہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کا کہنے کے بعد کچھ دیر میں چھٹی کی تمام درخواستیں واپس لیے جانے اور تمام پولیس افسران کے اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے اپنی سیٹوں پر واپس آنے کا امکان ہے۔