ملک میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 256 روپے کم ہوکر 99 ہزار 194 روپےہوگئی جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 7 ڈالر کم ہوکر 1905 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔