چندماہ قبل بھی اللہ نور اپارمنٹ میں ایسا واقع اسی بینک کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پراسرار دھماکہ ہوا تھا جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے
چندماہ قبل بھی اللہ نور اپارمنٹ میں ایسا واقع اسی بینک کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پراسرار دھماکہ ہوا تھا جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے

کراچی میں دھماکا۔ 5 افراد جاں بحق ۔20زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا ہوا ہے،دھماکے کی آوازدوردور تک سنی گئی، دھماکا 4 منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر ہوا۔4 منزلہ عمارت میں 105 فلیٹس ہیں۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے ناصرف عمارت کی 2 منزلیں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں بلکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں۔دھماکے سے قریبی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے 19 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 4 دم توڑ گئے ہیں جب کہ 7 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت ہوگئی ہے، وہ عمارت کے نیچے واقع نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز تھے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ روز بھی دھاکا ہواتھا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔