وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسکن چورنگی دھماکے کانوٹس لے لیااور کمشنر کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی،ادھر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھی فوری طلب کرلیاگیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سعید غنی کوجائے دھماکا پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹو کراچی کو ریسکیو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عمارت میں موجود افراد کو جلدازجلد نکالاجائے ۔
وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، تحقیقات کے بعد ہی صحیح بات بتائی جا سکتی ہے.
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاکہ ابھی دھماکے کی نوعیت کابتانا مشکل ہے بلڈنگ بڑی نہیں،پہلے اس چیز کاتعین ہو جائے تخریب کاری ہے یا کوئی اور واقعہ ۔