معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔ چند روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پرانہیں اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
معروف ثنا خوان محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پر سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
محبوب احمد ہمدانی نہ صرف خود معروف نعت خواں تھے بلکہ ان کے بھائی مرغوب احمد ہمدانی بھی ثنا خوانی میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔
دو نعت خواں بھائیوں کی اس جوڑی نے کئی دہائیوں تک عاشقان رسولﷺ کے دلوں کو حضورﷺ کی محبت سے گرمائے رکھا۔
ان کی مشہور نعتوں میں تیریﷺ جالیوں کے نیچے، بنے ہیں دونوں جہاں تمہارے ﷺ لیے اور آمنہ بی بیؓ کے گلشن میں شامل ہیں۔