’’پتہ کرو شیخ رشید کو دھماکوں کا علم کیسے ہو جاتا ہے‘‘
شیخ رشید نے دو ہفتے قبل پیشگوئی کی تھی کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران مبینہ طورپر دہشتگردی ہو سکتی ہے ۔
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی میں عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ سوال تیزی کے سے گردش کرتا دکھائی دے رہاہے کہ ان واقعات کا علم شیخ رشید کو پہلے سے کس طرح ہو جاتاہے ،انہوں نے دو ہفتے قبل پیشگوئی کی تھی کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران مبینہ طورپر دہشتگردی ہو سکتی ہے ۔
صحافی فیصل پاشا نے بھی آج مسکن چورنگی میں ہونے والے دھماکے کو مد نظر رکھتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ” ان چیزوں کی پیشگوئی شیخ رشید نامی مخبرایک ہفتہ پہلے ہی کر چکاہے، اس کو کون اطلاعات دیتا رہاہے یہ سوالیہ نشان ہے ؟ دعا کریں ان کی پیشگوئیوں کی بھینٹ مزید عوام نہ چڑھیں،آنے والے دنوں میں ۔“
