گلبدین حکمت یار نے کہاکہ امریکا کو افغانستان سے جانا ہوگا، امریکی موجودگی میں افغانستان میں امن ممکن نہیں ،حزب اسلامی اور طالبان کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے،افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔
آئی پی ایس مباحثہ کے مہمان خصوصی انجینئر گلبدین حکمت یار نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ قریبی تعلقات ہیں،امریکا مشرق وسطیٰ کے سائل پر قبضہ کرنے آیاتھا،امریکا کو بھی افغانستان میں شکست ہوئی ،امریکا کے پاس افغانستان کو چھوڑنے کاکوئی راستہ نہیں رہا،امریکا کو افغانستان سے جانا ہوگا، امریکی موجودگی میں افغانستان میں امن ممکن نہیں ۔
گلبدین حکمت یار نے کہاکہ حزب اسلامی اور طالبان کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے،دوحہ مذاکراتی عمل متاثر نہیں ہوگا،امن عمل مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں،افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا اور طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں،افغانستان میں تحفظات کے باوجود امن عماہدے کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے ،نہ روسی امریکیوں،نہ امریکی روسیوں،نہ بھارت پاکستان اور نہ پاکستان بھارت کیخلاف استعمال کرے۔
گلبدین حکمت یار نے کہاکہ افغانوں کو ایک غیرجانبدار جگہ پرغیرجانبدارمذاکرات کرنا ہوں گے ،امید ہے مستقبل میں پرامن اور خوشحال پاکستان ااور افغانستان ہوں گے ،افغانستان میں جنگ بھارت سمیت کسی کے مفاد میں نہیں ۔