کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے مدعی نے وقاص احمد نے بھی حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مفرور ملزم وقاص احمد 30 ہزار روپے کے مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے حکم دیا کہ 10 روز کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہو۔ملزم پر پولیس پر حملہ کرنے سمیت ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔
مفرور ملزم وقاص کیخلاف مقدمہ سائٹ سپرہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے پولیس کے مطابق مقدمہ تجاوزات کےخلاف رکاوٹ بننے پر درج کیا گیا تھا ملزم پر الزام ہے کہ اس نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایامقدمے میں دیگر 58 افراد بھی نامزد ہیں۔