عید غنی نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین ہونا ابھی باقی، دہشت گردی یا گیس لیکج کا واقعہ ہوسکتا ہے، ریسکیو آپریشن کے بعد دھماکے کی نوعیت کا اندازہ ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل دہشت گردی کا واقعہ ہوا، آج کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، کمشنر کراچی آپریشن کو مانیٹر کر رہے ہیں، ہلاکتوں کی تصدیق کی پوزیشن میں نہیں،7 افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرکراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ مراد علی شاہ نے زخمیوں کیلئے فوری طبی امداد کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔