زخمیوں اورجاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔مکین۔فائل فوٹو
زخمیوں اورجاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔مکین۔فائل فوٹو

 بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گیس لیکیج کا دھماکا قرار دیدیا

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں گلشن اقبال مسکن چورنگی پر ہونے والے دھماکے کو قدرتی گیس کا دھماکا قرار دے دیا۔

 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہےکہ مسکن چورنگی میں ہونے والا دھماکا قدرتی گیس لیکیج سے ہوا ہے اور جائے وقوعہ سے چولہے کا برنرملا ہے جو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ  کی کاپی

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کسی قسم کا کوئی بارودی مواد برآمد نہیں ہوا اور کسی دھماکا خیز ڈیوائس کے شواہد بھی نہیں ملے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کا دھماکا گیس پائپ لائن لیکیج کا نتیجہ نہیں۔