مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ آرمی چیف سے درخواست ہے مریم نوازکے کمرے پرحملے کی انکوائری کرائیں ،کس طرح صبح ساڑھے6 بجے دروازہ توڑ کراندر داخل ہوئے۔
مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کے کمرے پر دھاوا بولا گیااس بات کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا ،مریم نواز شریف قوم کی بیٹیوں کی ترجمان ہے،قوم کی بیٹی محفوظ نہیں توپاکستان کی بیٹیاں کیسے محفوظ ہو سکتی ہیں؟،اس بات کاجواب دینا ہوگا یہ کس کے حکم پر ہوا اور ایسا کیوں کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی واقعہ پر پوری قوم شرمندہ ہے،صوبے کا آئی جی محفوظ نہیں عوام کیسے محفوظ ہونگے،اس بات کی بھی تفتیش ہونی چاہئے کہ کراچی واقعہ کس کے حکم پر ہوا،جب تک اس کاجواب نہیں آئے گا چین سے نہیں بیٹھیں گے ،مریم نواز سے معافی مانگی جائے۔