لاڑکانہ پولیس کی کارروائی۔بیوی کا قاتل شوہرگرفتار

پولیس نے ملزم محمد علی سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

               
October 21, 2020 · قومی
ملزم محمد علی بیوی کو قتل کرکے فرار ہو گیاتھا۔فائل فوٹو

ملزم محمد علی بیوی کو قتل کرکے فرار ہو گیاتھا۔فائل فوٹو

لاڑکانہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں بیوی کے قاتل شوہرکوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ تعلقہ کےعلاقے گائٶں محمد خان ملگانی میں گزشتہ ماہ 15 اکتوبرکو گھریلو تنازع پرملزم محمد علی نے بیوی کو قتل کردیاتھا اورخود فرارہو گیا تھا جسے تھانہ تعلقہ پولیس نے کھکھرانی بائی پاس سے گرفتارکر لیا۔
پولیس نے گرفتارملزم علی داد ملگانی سے بیوی کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے.