جیالوں نے رقص کیا اور زبردست نعرے بازی کی۔فوٹو امت

بلاول بھٹو زرداری کا اسکردو پہنچنے پرشانداراستقبال

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسکردو پہنچ گئے جہاں پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں نےان کا شانداراستقبال کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ جمیل سومرو، قمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھراورناصر شاہ اوردیگر رہنما ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسکردو ائیرپورٹ پر وزیر وقار، سید محمد علی شاہ، محمد علی اختر، شہزاد آغا، ذوالفقارعلی مراد، ثمرین فاطمہ، سید مہدی شاہ، امجد حسین، عمران ندیم، نیاز علی صیام و دیگر نے  شاندار استقبال کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ائیرپورٹ پراہلیان اسکردو کی جانب سے گل پاشی کی گئی، جیالوں نے رقص کیا اور زبردست نعرے بازی کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسکردو سے خپلو شہر روانہ ہوگئے جہاں وہ کارنر میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری  بینظیر چوک کے قریب پی پی پی گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے انجینئر اسماعیل کے بھائی غلام حیدرکے انتقال پران سے تعزیت کی۔

بلاول بھٹو تعزیت کررہے ہیں۔فوٹو امت
بلاول بھٹو تعزیت کررہے ہیں۔فوٹو امت