صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے ہو گئی ہے
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے ہو گئی ہے

ملک میں سونا پھر مہنگا

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونا ایک بار پھر 500 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونے کی قدر 429 روپے کے اضافے کے ساتھ99 ہزار623 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قدر 13 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 918 ڈالر ہے۔