پولیس میں مداخلت کرکے ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، سندھ پولیس اور عدلیہ اس حوالے سے سخت مؤقف اپنائے،اعلامیہ
پولیس میں مداخلت کرکے ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، سندھ پولیس اور عدلیہ اس حوالے سے سخت مؤقف اپنائے،اعلامیہ

سندھ بار کونسل کا آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا پر اظہار تشویش

سندھ بار کونسل کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کے مبینہ اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سندھ بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کی حکومت سندھ نے تصدیق کی، کئی پولیس افسران نے چھٹی کی درخواستیں دی ہیں۔
سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ پولیس میں مداخلت کرکے ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، سندھ پولیس اور عدلیہ اس حوالے سے سخت مؤقف اپنائے۔
سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ،حیدرامام رضوی نے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا فوری از خود نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔