عدالت عظمیٰ نے پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر آنے والے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دیا تھا
عدالت عظمیٰ نے پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر آنے والے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دیا تھا

غیرملکی گاڑیاں شہریوں کے پاسپورٹ پر کلیئرکرانے والا ایجنٹ گرفتار

رپورٹ : عمران خان
ایف آئی اے نے کراچی سے غیر ملکی قیمتی کاروں کی جعلسازی سے کلیئرنس کے لئے شہریوں کے پاسپورٹ استعمال کرنے والا کلیئرنس ایجنٹ گرفتار کرلیا۔

ملزم علی اصغر ایف آئی اے تحویل میں
ملزم علی اصغر ایف آئی اے تحویل میں

ملزم کے قبضے سے شہریوں کے 27پاسپورٹ بھی بر آمد کرلئے گئے جوکہ جاپان اور دیگر ممالک سے منگوائی گئی قیمتی لگژری گاڑیوں کو کلیئر کرانے کے لئے استعمال کئے جا رہے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر احمد شیخ کی ہدایات پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب خان اور انسپکٹر محمد سہیل شیخ نے ٹیم کے ہمراہ صدر میں قائم کلیئرنگ ایجنسی کے قریب چھاپہ مار کر ملزم علی اصغر کو گرفتار کیا جس سے ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے 27پاسپورٹ بر آمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،ملزم کسٹم سے سامان کلیئر کرانے کے لئے کلیئرنگ ایجنٹ کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور کمرشل بنیادوں پر شہر میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کا کاروبار کرنے والوں کے لئے فرنٹ مین کی حیثیت سے خدمات انجام دے کر بھاری کمیشن وصول کرتا ہے جوکہ قومی خزانے کو ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں جعلسازی سے سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا تے رہے ہیں۔