مزار قائد پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں پولیس افسر کو بے عزت اور ہراساں کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے کمیٹی تشکیل دےدی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں ایف آئی آر درج کرنے اورپولیس افسر کو بے عزت اور ہراساں کرنے سے متعلق معاملے پر سندھ حکومت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں وزیر تعلم سعیدغنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ سمیت دیگر وزراءشامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا اور کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرےگی۔