گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ سے عمارت کے تباہ ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ سے عمارت کے تباہ ہونے کا مقدمہ نجی بینک کے آپریشن منیجرمحمد عارف کی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں قتل باالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات درج ہیں۔
مدعی کے مطابق میں اوربینک کا عملہ موجود تھا کہ زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں بینک کی چھت گرگئی، میں گرتا پڑتا بینک سے باہر نکلا تو دیکھا کہ زخمی لوگوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
مقدمے کے مطابق دھماکہ سوئی گیس لیکج کے باعث ہوا، جس سے بلڈنگ اورلوگوں کو نقصان پہہنچا، واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں گیس خارج ہونے کے سبب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔