سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا کرکوئٹہ اور ژوب کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں فورسز نے آپریشن کیا جس میں بھاری مقدار میں دھماکا خیزمواد اوربم برآمد کیے گئے ہیں۔
فورسزنے آپریشن کے دوران تیار حالت میں 8 بم برآمد کیے اور ہر بم 6 سے 8کلو وزنی ہے، اس کے علاوہ دیسی ساختہ بم بنانے والے سامان سے بھرا تھیلا بھی ملا ہے جبکہ ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اورتاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکا خیز سامان ممکنہ طورپرافغانستان سے پاکستان لایا گیا تھا اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکا خیز مواد ژوب اورکوئٹہ میں دہشتگردی کے لیے چھپا رکھا تھا۔