مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم دینے اورآئی جی سندھ کو اغوا کرنے والا اصل کردارکون تھا؟ اب تک اس کے نام سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ 60 گھنٹے گزر گئے، رات کے آخری پہر مریم کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم دینے والا ،آئی جی سندھ کو اغوا کرنے والا اورایک صوبے کی آئینی اتھارٹی کو مفلوج کرنے والا اصل کردار کون تھا؟۔
60 گھنٹے گذر گے، رات کے آخری پہر مریم کے کمرے میں جبرا” داخل ہونے کا حکم دینےوالا ،آئ جی سندھ کو اغوا کرنے والا اور ایک صوبے کی آئینی اتھارٹی کو مفلوج کرنے والا اصل کردار کون تھا؟نہ اُس کے نام سے آگاہ کیا گیا اور نہ ہی ایک بیٹی سے معذرت کی گئ ، ہر طرف جنگل راج ہے بس
— Pervaiz Rashid (@SenPervaizRd) October 21, 2020
انہوں نے کہا کہ اب تک نہ اس کے نام سے آگاہ کیا گیا اورنہ ہی ایک بیٹی سے معذرت کی گئی، ہرطرف بس جنگل راج ہے۔