وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو ورغلانے والوں کی حقیقت سب جانتے ہیں،ن لیگ نے مزار قائد کی بے حرمتی کی، اب سندھ حکومت کی نااہلی چھپانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بنارسی ٹھگوں کےروپ نےچادرچاردیواری کی بات کی، کیاچادر وچاردیواری صرف مریم نوازکی ہے، کیاوہ وقت بھول گئےہیں جب ن لیگ نےشہید بے نظیر بھٹو کی نازیباتصاویرہیلی کاپٹرسےپھینکیں، ماڈل ٹاؤن میں نہتی حاملہ خواتین کےمنہ پرگولیاں ماری گئیں کیا، اس وقت چادرچاردیواری کاتقدس پامال نہیں ہوا۔
انہوں نےاپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف سیاسی مقاصد کیلیےناٹک رچا رہےہیں، خاقان صاحب! آپ 1999 بھول گئے، ایل این جی کوبھول گئے۔ آپ چین آف کمانڈ کی بات کرتےہیں، خاقان صاحب آپ توسب سے بڑےخلاف ورزی کرنیوالےتھے۔ آپ چاہتےہیں کہ افراتفری اور غیریقینی کی صورتحال ہو، ملک کے حالات بہتر نہ ہوں لیکن خدا تعالی کے فضل و کرم سے کورونا کے باوجود ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔
آئی جی سندھ کواغوا کیا گیا توایف آئی آردرج کیوں نہیں کرائی، شہزاد اکبر
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کواغوا کیا گیا توایف آئی آردرج کیوں نہیں کرائی گئی ،پوری قوم جانتی ہے سندھ پولیس احکامات کہاں سے لیتی ہے، سندھ حکومت نےسب سے پہلے واقعے کی انکوائری کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی واقعے میں ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا، قابل ضمانت کیس میں گرفتاری کی سمجھ نہیں آتی، سندھ پولیس نےاپنے ٹویٹ میں گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دیا، محمد زبیرایک پیٹرن جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔