سعودی عرب کے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان مخالف ووٹ دینے کی خبروں پر دفتر خارجہ کا موقف بھی آگیا اور دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں ایسی خبروں کو مسترد کردیا اور بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی اورعالمی معاملات میں ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے اور دونوں ممالک کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔
ترجمان زائد حفیظ چوہدری نے مزید بتایا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے بارے میں اپنا جائزہ پلینری میٹنگ کے بعد پیش کرے گا۔
دفتر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف اور سعودی عرب سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا pic.twitter.com/svwhMrTOmV
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 22, 2020
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کا اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے منفی پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں۔