ڈولفن اسکواڈ نے تینوں ڈاکو گرفتار لیے۔فائل فوٹو
ڈولفن اسکواڈ نے تینوں ڈاکو گرفتار لیے۔فائل فوٹو

لاہور میں پولیس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ۔گولی طالبہ کو جا لگی

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکرایک طالبہ جاں بحق ہوگئی، جبکہ 3 ڈاکو پکڑے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈولفن و پولیس رسپانس یونٹ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔ تینوں ڈاکووؤں نے سمن آباد ملت پارک میں یکے بعد دیگرے وارداتیں کرکے فرارہو رہے تھے کہ ڈولفن فورس سے ان کا سامنا ہوا۔

پولیس ترجمان یاسین بٹ کے مطابق ڈولفن اسکواڈ پی آریو ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہا تھا کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈولفن اسکواڈ نے تینوں ڈاکو گرفتار لیے اور بعد میں مقامی پولیس کے حوالے کر دیے۔

نجی ٹی  وی کے مطابق لڑکی کو گولی کیسے کی لگی، لواحقین پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں.

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکو واقعہ کی تحقیقات اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیدیا۔آئی پنجاب پولیس نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ڈی آئی جی آپریشنز تحقیقاتی رپورٹ جلد بھجوائیں۔