آئی جی سندھ مشتاق مہر کو حراساں کرنے اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر پر مقدمے کے اندراج کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اور کیپٹن (ر)صفدر پر مقدمے کے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ وزیراطلاعات بیرسٹرمرتضی وہاب، صوبائی وزرا سردار شاہ، ناصر حسین شاہ اور اویس قادر شاہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔