سپریم کورٹ کےجج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے اپنی جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔
ویمن ایکشن فورم نے آرٹیکل 19 اے کے تحت ججز کے اثاثوں کے بارے خط لکھا تھا۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے تین سال میں 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس دیا۔
تین سال میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آمدنی 5 کروڑ 34 لاکھ 97 ہزار 865 روپے رہی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ انہوں نے فیز 2 ڈی ایچ اے کراچی میں دو 800 گز کے پلاٹ بطور وکیل خریدے جبکہ 4 کروڑ 13 لاکھ 30ہزار 856 روپے ان کے بینک اکاؤنٹ میں ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ سال 2018 میں ان کی آمدنی 1کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 972 روپے تھی، سال 2018 میں 22 لاکھ 916 روپے ٹیکس ادا کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق سال 2019 میں ان کی آمدنی ایک کروڑ 39 لاکھ 972 روپے تھی اور اس سال انہوں نے 17لاکھ 92 ہزار 7 روپے ٹیکس ادا کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق سال 2020میں آمدن 2 کروڑ 12 لاکھ 37 ہزار 921 روپے تھی جس پر 26 لاکھ 78 ہزار 799 روپے ٹیکس ادا کیا۔