جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گیریژن کا دورہ، افسران سے خطاب، پاکستان اور خطے میں پائیدار امن سے متعلق اپنے وژن پر روشنی ڈالی
جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گیریژن کا دورہ، افسران سے خطاب، پاکستان اور خطے میں پائیدار امن سے متعلق اپنے وژن پر روشنی ڈالی

پاک فوج ہرطرح کے حالات میں قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج ہرطرح کےحالات میں قوم کی توقعات پر پورا اترےگی اورمادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ میں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
بعدازاں آرمی چیف نے مرالہ ہیڈورکس کے قریب تربیتی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔ تربیتی مشقوں میں روایتی اور جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا۔
اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارتوں میں تربیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ تربیت حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر طرح کے حالات میں پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں سی ایم ایچ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے کورونا وباء پر قابو پانے میں آرمی میڈیکل کور کی کاوشوں کی تعریف کی۔قبل ازیں گوجرانوالہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔