اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا
اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا

پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم پر حکومت کاٹویٹر سے کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: پی ٹی اے نے ٹویٹر پر پاکستان کے خلاف جعلی خبروں کی مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ٹویٹر انتظامیہ سے ملوث اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹویٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے اس با ت کو یقینی بنائے کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہو۔
پاکستان کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم کے تناظر میں پی ٹی اے نے ٹویٹر پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہینڈلز کو مؤثر طریقے سے بلاک کرے۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ یہ بات ریگولیٹر کے لیے مایوس کن ہے کہ بے بنیاد معلومات کے پھیلاؤ میں ٹویٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں تاہم وہ اب بھی استثنیٰ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی اے نے ٹویٹر سے کہا ہے کہ وہ اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرے۔