شہرقائد کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کا رش لگ گیا، مزید اضافہ ہوسکتا ہے،بروقت اقدامات کی ضروت ہے، طبی ماہرین
شہرقائد کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کا رش لگ گیا، مزید اضافہ ہوسکتا ہے،بروقت اقدامات کی ضروت ہے، طبی ماہرین

کراچی میں کورونا کے ساتھ ڈینگی وائرس بھی سراٹھانے لگا

کراچی شہر میں کورونا کے ساتھ ڈینگی وائرس بھی سر اٹھانے لگا۔
شہر قائد کے اسپتالوں میں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی علاج کے لیے آمد جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کے ڈینگی بخار کے مریضوں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی صورتحال سنگین ہونے سے پہلے حکومت کو سنجیدہ نوعیت کے اقدامات کرنا ہوں گے۔
طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی بخار کی علامات میں تیز بخار کئی روز تک برقرار رہ سکتا ہے۔