کوچ میں آگ لگ گئی۔5 مسافر جاں بحق
حادثے کاشکارہونیوالی مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔لیویزحکام
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں5 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیویزحکام کاکہناہے کہ حادثے کاشکارہونیوالی مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔