احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

پرویزمشرف کیخلاف فیصلے پر وزرا کو لب کشائی مہنگی پڑگئی

پشاور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کوپھانسی دینے کے فیصلہ کےخلاف وفاقی وزراکی پریس کانفرنس پر دائر توہین عدالت کی رٹ درخواستوں پر وفاقی وزراءسے 14 روزمیں جواب طلب کرلیا۔ جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے ملک محمد اجمل خان اورعزیزالدین کاکاخیل ایڈووکیٹس کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت شروع کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد حبیب قریشی اورعامر جاوید بھی پیش ہوئے۔

دالت کو بتایا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے کیس کا فیصلہ سنانے والے خصوصی عدالت کے جج کے خلاف وفاقی وزراءنے پریس کانفرنس کی جس پرتوہین عدالت کی درخواستیں دائرکی گئیں لیکن کیس میں فریقین نے ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا،وفاقی وزراءنے خصوصی عدالت کے جج کو بدنام کرنےکی کوشش کی اور اب جواب بھی نہیں دے رہے ہیں۔

فاقی وزراءتوہین عدالت کے مرتکب ہوچکے ہیں لہذٰا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ فریقین کا جواب آجائے تو پھراس کو دیکھیں گے۔ سماعت کے بعد عدالت نے فریقین کو 14 دن میں جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔