گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مزار قائد والی صورتحال یہ ہے کہ جس وقت یہ واقعہ ہوا میں نے آئی جی کو فون کیا اورکہا کہ آئی جی صاحب یہ واقعہ ہوا ہے اس کی رپورٹ چلی ہے اس پرقانون کے مطابق کارروائی کریں اورمزار کے رولز میں نے ان کے ساتھ شیئرکیے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے کہا کہ یہ رولزہیں آپ کارروائی کریں اور اسٹیٹ کو آپ مدعی بنائیں اورپولیس خود اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرے ،کوئی پارٹی نہ ہو بیچ میں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں نے انہیں کہا کہ اگر یہ کسی غریب انسا ن نے کیا ہوتا کسی ریڑھی والے نے کسی چھاپڑی والے نے تو اب تک تو آپ نے اس کو رلادیا ہوتا، وہ سمجھ رہے تھے کہ اس پر ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی۔