ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

نوازشریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے۔شبلی فراز کا دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیاہے کہ نواز شریف 15 جنوری تک  پاکستان کی جیل میں ہوں گے،نوازشریف کونہ صرف جیل بھجوائیں گے ،پیسے بھی وصول کریں گے،عمران خان انہیں نہیں چھوڑیں گے،لوٹاہواپیسہ بھی واپس لائیں گے اورسزابھی دلوائیں گے۔

فاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسے توقعات کے مطابق نہیں ہوئے تواوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں،مریم نوازنے آج متضادباتیں کی ہیں،ان کے درباری روز جھوٹ بولتے ہیں،جھوٹ ان کی گھٹی میں شامل ہے،یہ جھوٹ نہ بولیں تو کھاناہضم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ یہ خود کوسیاست کاشاہی خاندان سمجھتے ہیں،احسن اقبال،شاہد خاقان،خواجہ آصف،رانا ثنااللہ نیب زدہ ہیں،انہوں نے عوام کا پیسہ لوٹاہے،اپنے دورمیں نوٹ کوعزت دی،اب کہتے ہیں ووٹ کوعزت دو،شبلی فراز نے کہاکہ بینظیر بھٹو شہید کی تصاویرہیلی کاپٹر سے گرائیں،کیااس وقت چادرچاردیواری کاتحفظ ذہن میں نہیں تھا؟۔

15 جنوری تک نوازشریف پاکستان کی جیل میں ہوں گے،نوازشریف کونہ صرف جیل بھجوائیں گے ،پیسے بھی وصول کریں گے،انہوں نے اپنا نمائندہ بھی جھوٹ کاماہر رکھاہواہے، عمران خان انہیں نہیں چھوڑیں گے،عمران خان لوٹاہواپیسہ بھی واپس لائیں گے اورسزابھی دلوائیں گے،یہ ہونہیں سکتاکھربوں کی جائیدادہو اوربات کریں غریب کی،لگتاہے بلاول نے مریم نوازسے اپنی والدہ کابدلہ لیاہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ جوخاندان حکمرانی کرتے آئے ان کی سیاست ختم ہوگئی،مسلم لیگ ن کے کئی حصے ہورہے ہیں ،کھینچاتانی جاری ہے، جھوٹ بولنے والوں کی باتوں میں وزن ہے نہ عوام بھروسہ کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کوہم نے گرفتارنہیں کیا، فوٹیج میں سارے پاکستان نے دیکھ لیا یہ ڈرامہ تھا،ویڈیو میں اس شخص کوبھی دیکھا جاسکتاہے جو ان کاباڈی گارڈ تھا۔